اسلام آباد : پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی جلسوں کی مانند بری طرح ناکام ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد ( سپیشل رپورتر ) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگا۔  وزیراعظم کی سربراہی میں بنی گالہ میں حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں ترجمانوں کو حکومتی فیصلوں اور کفایت شعاری پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو پتا ہونا چاہیے مشکل حالات میں حکومت ان کے ساتھ ہے، وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 49 فیصد خرچہ کم کر دیا ہے، ہمارے دور میں وزیراعظم آفس کا خرچہ 506 ملین سے کم 243 ملین کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج تمام معاشی اعشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں، بڑے عرصے کے بعد لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں واضح اضافہ ہورہا ہے، ہم نے اپوزیشن کا نہ پہلے دباؤ لیا اور نہ آئندہ لیں گے، لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے، ہم نے بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں، ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی، ارکان پارلیمنٹ تحفظات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے گلے شکوے دور کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں