گجرات : سلاٹر ہاؤس کے اندر اور اردگرد گندگی و غلاظت کے ڈھیر ؛ لائٹس عرصہ سے خراب ؛ ڈاکٹر و عملہ غائب

گجرات ( رپورٹ : اصغر خلجی ) سلاٹر ہاؤس کے اندر اور اردگرد گندگی ، غلاظت کے ڈھیر ، لائٹس عرصہ سے خراب ، ڈاکٹر و عملہ غائب ۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں ظہور الٰہی پیلس سے بولے پل کی جانب واقع سلاٹر ہاؤس کے ارد گرد گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگنے سے نہ صرف جانور ذبح کرنے کیلئے آنے والے قصاب مشکلات و بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں بلکہ اہل علاقہ اور راہگیرون کو بھی اس تعفن زدہ ماحول سے سخت مشکلات اور بیماریوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ جستجو نیوز ڈاٹ ٹی وی اور ڈیلی جستجو ڈاٹ کام کے مطابق عرصہ دراز سے سلاٹر ہاؤس کی لائٹس خراب اور بیکار ہوچکی ہیں جنہیں نہ تو مرمبت کروایا گیا اور نہ ہی تبدیل کیا گیا ہے جبکہ متعلقہ محکمہ کے ڈاکٹر ارسلان بھی اپنی ڈیوٹی میں غفلت برت رہے ہیں اور دیگر عملہ بھی اپنے فرائض ادا نہین کررہا ہے ۔ سلاٹر ہاؤس کے حوالے سے کب ، کہاں اور کیسے کرپشن ہورہی ہے اس بارے میں انتہائی اہم انکشافات آئندہ منظر عام پر لائے جائیں گے۔

گجرات : سلاٹر ہاؤس میں ٹوائلٹ کی حالت زار

گجرات : سلاٹر ہاؤس کے اندرونی ممنوع ایریا میں موٹرسائیکلز کھڑی ہیں

گجرات : سلاٹر ہاؤس کے مختلف حصوں میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں