لاہور: اداکارہ میرا کی مالی امداد کیلئے دی گئی درخواست منظور

اداکارہ میرا نے مالی امداد کے لیے لاہور آرٹس کونسل سے رجوع کیا تھا۔ فوٹو، فائل

لاہور(شوبز رپورٹر) اداکارہ میرا کی مالی امداد کے لیے  درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے ادا کارہ میرا کو 5 ہزار روپے امداد دی جائے گی۔ اداکارہ کو 5 ہزار امداد کی منظور کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ میرا بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ سے 5 ہزار روپے امداد حاصل کرسکتی ہیں واضح رہے کہ  اداکارہ میرا نے مالی مشکلات کی وجہ سے لاہور آرٹس کونسل میں مالی امداد کے لیے درخواست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں