گجرات : پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 31 میں رکن اسمبلی سلیم سرور جوڑا کی خصوصی کاوشوں سے گجرات کے مختلف علاقوں میں گیس کی بہتر دستیابی کیلئے نئی لائنیں بچھائی جارہی ہیں

سما جی ورکر محمد اصغر نورپور شرقی میں گیس پائپ لائن بچھائے جانے کی نگرانی کررہے ہیں

گجرات ( رپورٹ : سجیل احمد حمزہ ) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 31 میں رکن اسمبلی سلیم سرور جوڑا کی خصوصی کاوشوں سے گجرات کے مختلف علاقوں میں گیس کی بہتر دستیابی کیلئے نئی لائنیں بچھائی جارہی ہیں ۔ جستجو نیوزڈاٹ کام اور ڈیلی جستجو ڈاٹ کام کے مطابق گجرات کے مختلف علاقوں میں کئی برسوں سے گیس کی کمی کا سامنا کیا جارہا تھا اور ان علاقوں کے مکین گیس کی کمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار تھے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی سلیم سرور جوڑا کی خصوصی کاوشون سے مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کو ہے اس ضمن میں گجرات کے علاقوں نورپورشرقی ، ماہنہ چوک ، مسلم آباد ، کچہری سمیت مختلف علاقوں میں گیس پائپ لائنز بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے حکومت کے اس اقدام پر اہلیان گجرات نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور حکومت کے اس اہم عوامی مفاد کے اقدام کو خوب سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں