کمیر سٹی : شہر بھر کے جاز کیش اور ایزی پیسہ سروس مہیا کرنے والے ریٹیلرز دوکان داروں کی اندھیر نگری سادہ لوح لوگوں کو کمپنیز کے نام پر لوٹا جا رہا ہے

کمیر سٹی ( نمائندہ خصوصی ) شہر بھر کے جاز کیش اور ایزی پیسہ سروس مہیا کرنے والے ریٹیلرز دوکان داروں کی اندھیر نگری سادہ لوح لوگوں کو کمپنیز کے نام پر لوٹا جا رہا ہے۔ تمام رٹیلیرز دوکاندار موبائلز اکاونٹ میں پیسے جمع کروانے کی فیس 10 روپے فی 1000۔اور10000 پر100 روپے وصول کر رہے ہیں جبکہ کمپنیز کی ہیلپ لائن پر رابطہ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ اکاونٹ میں پیسے جمع کروانے پر کمپنیزکی طرف سے کوئی فیس لاگو نہیں ہے۔کمیرسٹی کے تمام رٹیلرز دوکاندار کی کمپنیز کے نام لوٹ مار جاری ہے۔کمیر شہر بھر کے شہریوں سماجی وفلاحی تنظیموں نے چیئرمین پی ٹی اے اسلام آباد اور وفاقی وزیر برائے ٹیلی کمونیکیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں