گجرات : جلال پور جٹاں کے سینر صحافی محمد زمان تسبم پر قاتلانہ حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ؛ محمد انور شیخ جنرل سیکرٹری گجرات ویب ٹی وی ایسوسی ایشن

گجرات ( رپورٹ : سجیل احمد حمزہ ) جلال پور جٹاں کے سینر صحافی محمد زمان تسبم پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ حملہ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قرارواقعی سزا دی جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار سینر صحافی اور گجرات ویب ٹی وی ایسویسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد انور شیخ نے ایک مزمتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گجرات میں آئے روز صحافیوں کو حملوں کے ڈرایا جارہاہے اور ان کو زخمی کیا جارہا ہے جوکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے لیے لمحہ فکریہ ہے انور شیخ نے کہا کہ صحافیوں پر حملے آزادی صحافت پر حملہ ہے اس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ڈی پی او گجرات محمد زمان تبسم پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں