ساہیوال : احمد ارسلان ملک کی جانب سے ایس ایچ او بصیرپورا سٹی چوکی انچارج اور انکی ٹیم کو ڈکیتی کی دو وارداتوں میں مطلوب ملزمان کو 24 گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کرنے پر شاباش اور تعریفی اسناد سے نوازاگیا

ساہیوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسرساہیوال احمد ارسلان ملک نےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل شہزاد ک یریکمنڈیشن پر سرکل دیپالپور کے حلقہ آفیسر اور تھانہ حویلی لکھا کے ایس ایچ او اور اسکی ٹیم کو ڈکیتی کی دو واردات ہائےکو چوبیس گھنٹوں کے اندر ٹریس کر کے ملزمان گرفتار ‏کرکے مال مسروقہ برآمد کرنے پر اور ایس ایچ او بصیرپورا سٹی چوکی انچارج اور انکی ٹیم کو بدنام زمانہ منشیات فروش سہیل عرف سہیلا کو گرفتار کر کے پانچ کلو سے زائدچرس برآمد کرنےپر شاباش دی اور کہا کہ مجھے آپ کی کارکردگی پر فخرہے ۔تمام کو نقدانعام اور تعریفی اسناد سے نوازا ۔مزیدحلقہ آفیسر دیپالپورکو ہدایت کی اپنی سپاہ کی ویلفیئر کاخاص خیال رکھیں۔ کیونکہ یہ اپنے محکمہ کا سرمایہ ہیں نے آئندہ بھی بہتر کارکردگی دکھانے پر انعام کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں