ساہیوال : اسسٹنٹ کمشنر سرمد حسین کی کارروائیاں، نواحی گاؤں چک نمبر ایل135/9میں فٹ بال گراؤنڈ قبضہ مافیا سے واگزار کرا لیا

ساہیوال ( رپورٹ : محمد افضل جٹ) تجاوزات اور ناجائز قبضوں کے خلاف جاری پنجاب حکومت کی خصوصی مہم کے تحت اسسٹنٹ کمشنر سرمد حسین کی کارروائیاں، نواحی گاؤں چک نمبرایل 135/9Lمیں فٹ بال گراؤنڈ قبضہ مافیا سے واگزار کرا لیا اس کے علاوہ چک نمبر 49/GDمیں سرکاری راستے کو بھی واگزار کرایا گیا۔ کارروائی کے دوران فتح شیر کالونی میں گرین بیلٹ،پارک اور سرکاری اراضی پر قائم کی گئی پکی تجاوزات کو بھی مسمار کرایا گیا ھے -اسسٹنٹ کمشنر سرمد حسین ان تمام کارروائیوں کے دوران موجود رہے اور کام کی نگرانی کی -انہو ں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ دیہات تک پھیلا دیا گیا ھے اور روزانہ کی بنیاد پر سرکاری املاک کوواگزار کرانے کا عمل جاری رکھا جائے گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں