ساہیوال : کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے زیر تعمیر عار ف والا ماڈل منڈی مویشیاں کو فنگشنل کرنے کے لئے 7کروڑ 5لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی

ساہیوال (ڈسٹرک رپوٹر ڈیلی جستجو ) کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے زیر تعمیر عار ف والا ماڈل منڈی مویشیاں کو فنگشنل کرنے کے لئے 7کروڑ 5لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی -یہ منظوری کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی جو اپنے وسائل سے منڈی کی تعمیر کا باقی کام مکمل کرے گی – تفصیلات کے مطابق عارف والا منڈی مویشیاں کی تعمیر پر خرچ کا کل تخمینہ 20کروڑ 70لاکھ روپے لگایا گیا ہے جس پر اب تک پنجاب حکومت کے فراہم کردہ 7کروڑروپے خرچ کئے جا چکے ہیں -بورڈ اجلاس میں مزید7کروڑ 5لاکھ روپے خرچ کرنے کی منظوری دی گئی جس سے منڈی میں جانوروں کے 20شیڈز،اندورنی سڑکوں کی تعمیر اور دوسرے متفرق کام مکمل کر کے منڈی کو فنگشنل کیا جائے گا -بورڈ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عامر عقیق،ایڈیشنل کمشنر کو آرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر،اے ڈی سی ریونیو ساہیوال اویس مشتاق،ایم ڈی کیٹل مارکیٹ چوہدری احمد علی،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک فارم بہادر نگر ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی کے علاوہ بورڈ ممبران نے بھی شرکت کی -کمشنر نادر چٹھہ نے کمپنی کو ساہیوال میں ماڈل منڈی کی تعمیر کے لئے جگہ کی نشاندہی کی بھی ہدایت کی جس سے علاقے کے لائیو سٹاک بریڈرز اور آڑہتیوں کو بھی اپنے جانوروں کی خریدوفروخت میں آسانی ہو گی -اجلا س میں موجودہ منڈیوں میں لگائے جانے والے عارضی سٹالز اور شاپس کو آوٹ سورس کرنے کی بھی منظوری دی گئی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں