کراچی : عدنان صدیقی کی انجلینا جولی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

یہ تصویر ماضی کی بہترین اور دھماکا خیز یادوں میں سے ایک ہے، عدنان صدیقی (فوٹو: فائل)

کراچی (شوبز رپورٹر) اداکار عدنان صدیقی کی معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر انجلینا جولی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس پر مداح حیران ہیں۔ اداکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر فلم ’’دی مائٹی ہارٹ‘‘ کے سیٹ کی ہے جس میں انہوں  نے ہالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ کام کیا تھا۔

اداکار نے تصویر کے کیپشن میں  تحریر لکھی اور بتایا کہ یہ تصویر ماضی کی بہترین اور دھماکا خیز یادوں میں سے ایک ہے، یہ تصویر اس وقت کی ہے جب میں خوبصورت انجلینا جولی کے ساتھ فلم ’’دی مائٹی ہارٹ‘‘ کے ایک منظر کی عکس بندی کر رہا تھا۔ تصویر کے وائرل ہونے پر اداکارہ ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ او یار! واقعی آپ کی کہانیاں سونے کی طرح چمچماتی اور قیمتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں