خوشاب : مین بازار جوہر آباد میں عوام میں ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک واک کا اہتمام

خوشاب ( رپورٹ : راجہ نور الٰہی عاطف ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نوید احمد کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر نیلو فر حیات کی زیر نگرانی ٹریفک پو لیس ایجوکیشن ونگ خوشاب کے زیر اہتمام مین بازار جوہر آباد میں ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں ٹریفک انسپکٹر ملک احمد خان، انچارج ایجوکیشن ونگ سب انسپکڑ مہر رفیق احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ثقلین شاہ،ٹائیگر فورس کے عاصم خان،جاوید شاہ، سلمان خان،محب حسین بھٹی،جرار حیدر خان، محمد مصطفی اور ٹائیگر فورس کے جوانوں کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واک کا مقصد عوام الناس میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے اور بچوں کو ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے کے حوالے سے آگاہی دینا تھا۔ واک کے اختتام پر سب انسپکٹر مہر رفیق احمد نے کہا کہ آئے روز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جانی اور مالی نقصانات ہو رہے ہیں۔ہم ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے جانی اور مالی نقصان سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔واک کے اختتام پر لوگوں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں