خوشاب : اے ڈی خان بلوچ سی ای او ایجوکیشن خوشاب کی سربراہی میں ایس او پیز سمیت تمام ضروری امور پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں کی جانب سے نئے داخلوں کا آغاز کردیا گیا

خوشاب (رپورٹ : راجہ نور الٰہی عاطف ) سی ای او ایجوکیشن خوشاب اے ڈی خان بلوچ نے تحصیل نورپورتھل کے ڈپی ڈی ای اوز، اے ای اوز اور تمام میل / فی میل تعلیمی اداروں کے سربراہان کے ایک بھرپور سیشن کی سربراہی کرتے ہوئے داخلہ مہم 2020_ 2021 کاشاندار افتتاح کیا۔ انہوں نے داخلہ مہم سمیت تمام ایس اوپیز اور دیگر ضروری امور پرمفصل روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او تحصیل نورپورتھل فیض حسن ملک اور اے ڈی پلاننگ اینڈ بجٹ خوشاب احتشام اشرف نے بھی داخلہ مہم کے حوالے سے مفصل اظہارخیال کیا۔ فیض حسن ملک نے اپنے تمام اے ای اوز پرزور دیاکہ وہ اس مہم کوکامیاب بنانے کےلیے اپنااہم کردار ادا کریں تاکہ مقررہ اہداف کا حصول ممکن ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں