سری نگر : بھارتی فوج کی فائرنگ سے 60 سالہ بزرگ کشمیری شہید

سری نگر (رپورٹ : کشمیر میڈیا سروس) بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران 60 سالہ بزرگ کشمیری کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کے دوران ضلع بارہ مولا میں فائرنگ کرکے 60 سالہ بزرگ کشمیری سرفراز احمد کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے اڑی کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بزرگ کشمیری کو فائرنگ کرکے شہید کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں