گجرات : ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ

گجرات ( نمائندہ خصوصی ) ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی گجرات ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا اور سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کی نگرانی کی۔ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایات پر انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں اپنی زیر نگرانی تجاوزات ختم کروائی اور سٹالز پر ریٹ بورڈز آویزاں کروائے۔انہوں نے پھڑیؤں اور آڑھتیوں سے خرید وفروخت کی رسیدیں چیک کیں نیز صفائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ایڈمنسٹریٹر نے واضح کیا کہ منڈی میں لائی جانے والی تما م اشیاء کی شفاف نیلامی یقینی بنائی جائے گی کسی بھی فرد کو گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں