خوشاب : نورپورتھل میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ؛ سرکاری افسروں اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) وطن عزیز کے دیگر علاقوں کی طرح علاقہ تھل میں بھی یوم یکجہتی ءکشمیر کی مناسبت سے اے س نورپورتھل سے ایک ریلی نکالی گئ۔ جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مبارک علی رضاراجپوت نے کی جبکہ ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل فیض حسن ملک ، ایس ایچ او ملک حبیب نواز اعوان اور سئنیر ہیڈماسٹر سلطان سکندر ملک، پی ٹی آئ راہنما ایڈووکیٹ ملک شفقت حسین گجر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔ ریلی میں علاقہ کے مختلف شعبہ ہاءے زندگی کے افراد کے علاوہ ٹیچرز اور طلباء نے بھرپورشرکت کی۔ شرکاءے ریلی نے بنیرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیریوں کو حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر مظالم کی پرزور مذمت کی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب راءے کا حق دینے کا پرزومطالبہ کیا۔ یہ ریلی کشمیر چوک میں جاکر اختتام پذیر ہوئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں