خوشاب : یوم یکجہتی ء کشمیر کے سلسلے میں ڈسڑکٹ انڈسڑیل ہوم جو ہرآباد میں ایک تقریب کا انعقاد

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) یوم یکجہتی ء کشمیر کے سلسلے میں ڈسڑکٹ انڈسڑیل ہوم جو ہرآباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود تھے۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکڑ سوشل ویلفیئر خوشاب ملک امتیاز احمد مانگٹ،منیجر ڈسڑکٹ انڈسڑیل ہوم جوہرآباد میڈم اُمِ فروا ہمدانی، چیرمین ایڈاوائزری کمیٹی انڈسٹریل ہوم ملک غضنفر وڈھل،دیگرافسران کے علاوہ صنعت زار کی ٹرینر خواتین بھی موجود تھیں۔ڈسڑکٹ انڈسڑیل ہوم میں کشمیر کے متعلق تصویری نمائش کا اہتمام کیاگیا تھا۔علاوہ ازیں کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے بھی آویزاں کئے گئے تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نعمان محمود اور دیگر آفیسرز نے تصویری نمائش کا معائنہ کیا اور صنعت زار کے دیگر شعبہ جات بھی دیکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں