خوشاب : یوم یکجہتی ء کشمیر کے سلسلہ میں گورنمنٹ کالج نورپور تھل میں ایک تقریب کا انعقاد

خوشاب ( رپورٹ : راجہ نور الہی عاطف ) یوم یکجہتی ء کشمیر کے سلسلہ میں گورنمنٹ کالج نورپور تھل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت کالج ھذا کے پرنسپل عبدالغفور ملک نے کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید فرقان حمید سے ہؤا اسکے بعد نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سعادت کالج ہذا کے طلباء نے حاصل کی۔ یوم یکجہتی ء کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوءے پروفیسر ملک نواب دین سگو اور پروفیسر ملک گوہر ایوب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادیء کشمیر اور کشمیریوں سے یکجہتی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔آخر میں ایک ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں پروفیسرز اور طلباء نے بھر پورشرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں