خوشاب : گریٹر تھل کینال کے اسکیپ چینل سے بھل صفائی اور مرمت کا کام شروع

خوشاب (رپورٹ : راجہ نور الہی عاطف) حکومت کی طرف سے علاقہ تھل میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے بتدریج ضروری اقدامات اٹھاءے جارہے ہیں ۔ ان ترقیاتی کاموں کے تسلسل میں گریٹر تھل کینال کے اسکیپ چینل سے بھل صفائ اور اس کی مرمت کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ حکومت کے اس مستحسن اقدام پر تحصیل نورپور تھل کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں اور کسان تنظیموں نے حکومت پنجاب کی طرف سے گریٹر تھل کینال کے اسکیپ چینل کی بھل صفائ اور مرمت کےلیے کے عملی اقدامات اٹھانے پرزبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ سابقہ حکومتی دور میں علاقہ تھل سے سیم وتھور کے خاتمے کےلیے مذکورہ اسکیپ چینل بنایاگیاتھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں