ساہیوال : ضلعی انتظامیہ نے5 فروری کو یوم کشمیر منانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لیں

ساہیوال ( رپورٹ : محمد افضل جٹ ) ضلعی انتظامیہ نے5 فروری کو یوم کشمیر منانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس سلسلے میں خصوصی تقریب صبح10بجے تحصیل کونسل ہا ل میں منعقد ہو گی جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادشرکت کریں گے-تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بابر بشیر ہونگے جس میں کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کو اجاگر کرنے کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا اور بھارتی ظلم و ستم کی تصویری نمائش بھی ہو گی۔ دن کی مناسبت سے جدوجہد آزادی میں شریک مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کے لئے تحصیل کونسل ہال سے ڈی سی آفس تک واک بھی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی ھدایت پرضلع بھر کے تمام کالجز اور سکولوں میں بھی خصوصی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جن میں طلبا و طالبات کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر اظہار خیال کریں گے- یوم کشمیر کے موقع پر صبح10بجے کشمیر کی جدوجہد آزاد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں