خوشاب : ڈی سی کمپلیکس جوہرآباد میں ایک فیئر ویل تقریب کا اہتمام؛ اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن گوندل کو 3 ماہ کی کامیاب ٹریننگ پر ڈی سی خوشاب مسرت جبیں کی طرف سی یادگاری شیلڈ اور تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ڈی سی کمپلیکس جوہرآباد میں ایک فیئر ویل تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر (انڈرٹریننگ) وحید حسن گوندل کو ضلع خوشاب میں تین ماہ کی ٹریننگ کی کامیاب تکمیل پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں نے وحیدحسن گوندل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُنکی ضلع خوشاب میں خدمات کے اعتراف میں یاد گاری شیلڈ اور تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی دیا۔تقریب میں اے ڈی سی (آر) خوشاب عدیل حیدر،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود اور دیگر افسران شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں