خوشاب : سنی تحریک تحصیل نورپور تھل کے سکیورٹی انچارج ملک محمد رمضان چھینہ کے کزن اور سابق کونسلر بلدیہ نورپورتھل ملک محمد نواز گھلو کے قریبی عزیز حافظ محمد آصف یعقوب چھینہ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) سنی تحریک تحصیل نورپور تھل کے سکیورٹی انچارج ملک محمد رمضان چھینہ کے کزن اور سابق کونسلر بلدیہ نورپورتھل ملک محمد نواز گھلو کے قریبی عزیز حافظ محمد آصف یعقوب چھینہ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے ۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی سادہ مگر پروقارتقریب میں چھینہ اورگھلو برادریوں کے علاوہ لاہور کی سماجی شخصیات شفقت فرید ہاشمی، جاوید ہاشمی صمد خان اور مقامی سوشل ورکرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر دوست احباب کی طرف سے حافظ محمد آصف یعقوب چھینہ کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دی گئ اور ان کی فیملی کےلیے نیک خواہشات کااظہار کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں