لاہور : سینئر صحافی جان محمد رمضان پنجاب یونین آف جرنلسٹس آفیشل کے سینئر نائب صدر نامزد

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب یونین آف جرنلسٹس آفیشل کے صدر سید شاکر علی شاہ کی رہنمائی میں پی یو جے آفیشل کے خوبصورت گلدستے میں ایک انتہائی انمول اور خوبصورت پھول سجا دیا گیا جان محمد رمضان سینئر نائب صدر تعینات کردیے گئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس آفیشل کے سیکرٹری جنرل فرخ عطا بٹ کی ہدایت پر چیف الیکشن کمشنر شعیب عزیز نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا اس موقع پر نہایت پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سابقہ صدر لاہور پریس کلب ممبر سپریم کونسل پنجاب یونین آف جرنلسٹس آفشیل شہباز میاں اور سابقہ سیکرٹری لاہور پریس کلب و ممبر سپریم کونسل پنجاب یونین آف جرنلسٹس آفیشل عبدالمجید ساجد نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں نائب صدر منظور چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری شہزاد شیخ، سیکرٹری فنانس رانا شہزادہ الطاف، سیکرٹری انفارمیشن صابر غوری آفس سیکرٹری فیصل علوی، ممبران گورننگ حافظ مستنصر، وحید شفیع، محمد زاہد، جہانزیب چٹھہ اور دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی اور صدر پی یو جے آفیشل کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انکی کارکردگی کی بھرپور تعریف کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے صدر پی یو جے آفیشل سید شاکر علی شاہ نے کہا کہ جان محمد رمضان سینئر صحافی ہیں اور انکی تعیناتی ہمارے لیے باعث فخر ہے میں امید کرتا ہوں کے وہ صحافی برادری کے حقوق کی جنگ میں ہمارے شانہ بشانہ بھرپور طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں