خوشاب : گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نواں سگو کا ایک اور اعزاز، شائننگ سٹار محمد آکاش کی ضلعی سطح پر سٹم مقابلوں میں پہلی پوزیشن

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نواں سگو کے ہونہار طالب علم محمد آکاش نے سٹم مقابلوں (سائنس، ٹیکنالوجی ،انجینرنگ اینڈ میتھمیٹکس ) میں منعقد کیے جانے والے مقابلہ جات میں ضلع سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ محمد آکاش کے ماڈلز کی پیش کاری کو بے حد سراہا گیا ہے ۔ ضلع خوشاب کی سطح پر ایلیمنٹری ونگ میں سرکاری سکولوں میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نواں سگو کے اس ہونہار طالب علم کی پہلی پوزیشن تحصیل نور پور تھل کا اعزاز ہے ۔ ڈسٹرکٹ لیول پر سٹم مقابلوں میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نور پور تھل فیض حسن ملک نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سب ڈویژن جوڑاکلاں ویسٹ ملک سرفراز احمد اعوان ،ہیڈ ماسٹر سکول ہذا ملک شوکت علی اور ان کے جملہ سٹاف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے قابل فخر طالب علم محمد آکاش نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے ضلع سطح فسٹ پوزیشن حاصل کرکے ثابت کر دیا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ا نے تھل کی مٹی کو بڑا زرخیز بنایا ہے۔ یہاں کے ہونہار سپوت ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ جس پرہمیں بہت فخر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں