حافظ آباد : صوفی محمد حسین قادری چشتی نقشبندی ( رحمۃ اللّٰہ علیہ ) کا 22 واں عرس مبارک انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

عرس میں لاہور سے صوفی محمد صدیق انجم اور ان کے صاحبزادے جوائنٹ سیکرٹری فیروزوالہ شاہدرہ پریس کلب حامد صدیق انجم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

حافظ آباد ( نمائندہ خصوصی ) صوفی محمد حسین قادری چشتی نقشبندی ( رحمۃ اللّٰہ علیہ ) کا 22 واں عرس مبارک انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ عرس مبارک کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور ذکر و اذکار سے کیا گیا۔ صوفی محمد حسین قادری چشتی نقشبندی (رحمۃ اللّٰہ علیہ) کے صاحبزادے صوفی محمد اسحاق اور صوفی محمد اشفاق کی زیر سرپرستی عرس کے انتہائی خوبصورت انتظامات کیے گئے جس میں حافظ آباد کے معزز علماء و نعت خوانوں نے شرکت کی۔ خاص مریدین میں سے صوفی محمد صدیق انجم قادری چشتی نقشبندی اور ان کے صاحبزادے جوائنٹ سیکرٹری فیروزوالہ شاہدرہ پریس کلب حامد صدیق انجم ،سرفراز احمد اور عبد العزیز نے خصوصی شرکت کی۔ لاہور کے معروف شاعر و نعت خواں شہباز شاکر ، ثناء خواں محمد یعقوب قادری ، شاعر و نعت خواں فیصل تنویر، شاعر و نعت خواں حافظ محمد طفیل اور کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ عرس مبارک میں ملک پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا کی گئی۔ عرس مبارک میں آئے ہوئے زائرین کے لیے وسیع لنگر کا بھی انتظام کیا گیا۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری فیروزوالہ شاہدرہ پریس کلب حامد صدیق انجم کا کہنا تھا کہ علماء اور اولیاء اللّٰہ کے راستے پر چل کر ہی انسان کامیابی حاصل کر سکتا ہے کیوں کہ یہ راستہ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا بتایا ہوا راستہ ہے اور ہمیں اولیاء کرام کے مزارات کو بھی آباد رکھنا چاہیے تا کہ اس نفسا نفسی کے دور میں اپنے اللّٰہ پاک کے بتائے ہوئے راستے کو نہ بھول سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں