خوشاب : ہم نے بچوں کیلیے اسکولز میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی پوری تیاری کررکھی ہے ؛ نعمان محمود اسسٹنٹ کمشنر خوشاب

خوشاب ( رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود کی طرف سے جاری کردہ پیغام کے مطابق یکم فروری سے سکول کھل رہے ہیں ، ہم نے بچوں کیلیے اسکولز میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی پوری تیاری کررکھی ہے والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو ماسک کے بغیر سکول نہ بھیجیں ، اساتذہ اور بچے ماسک کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں ، کھانسی ، نزلہ ، زکام کی صورت میں بچوں کو اسکول نہ بھیجیں ، بچوں کی صحت و تعلیم کے سلسلے میں کسی قسم کی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گیاللہ پاک سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں