اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر 15 روزبعد کرنے کی تجویز منظور

ای سی سی 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی، ذرائع . فوٹو : فائل

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظورکرلی جب کہ آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی، چینی کی درآمد ٹی سی پی کے ذریعے کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں