ممبئی : ایشین کرکٹ کی سربراہی بھارت کو مل گئی، ایشیا کپ کا انعقاد مشکوک

ممبئی ( بین الاقوامی سپورٹس ڈیسک ) ایشین کرکٹ کونسل کی سربراہی بھارت کو ملنے کے بعد رواں برس ایشیا کپ کا انعقاد مشکوک ہو گیا۔بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر منتخب ہوگئے، اس سے قبل یہ ذمہ داری بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن نبھا رہے تھے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی دل کے مرض کی وجہ سے اسپتال میں داخل اور تمام معاملات جے شاہ نے سنبھالے ہوئے ہیں۔دوسری جانب اے سی سی کی سربراہی بھارت کو ملنے کے بعد رواں برس ایشیا کپ کا انعقاد مشکوک ہو گیا ہے، بی سی سی آئی مجوزہ تاریخوں میں باہمی سیریز کا انعقاد چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں