فیروزوالہ : شاہدرہ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے الیکشن 2022-2021 میں صدر کے امیدوار ایم اے فرید نے میدان مار لیا ۔کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب میاں وحید احمد نے کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا اور اُن کو مبارک باد پیش کی

فیروزوالہ ( نمائندہ خصوصی ) شاہدرہ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے الیکشن 2022-2021 میں صدر کے امیدوار ایم اے فرید نے میدان مار لیا ۔کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب میاں وحید احمد نے کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا اور اُن کو مبارک باد پیش کی ۔ فیروزوالہ شاہدرہ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے الیکشن 2022_2021 کے سلسلے میں نجی ہال میں ووٹنگ کا عمل سنئیر صحافی چئیرمین سپریم کونسل رانا عبدالغفار کی زیر نگرانی اور کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب میاں وحید احمد کی سرپرستی میں مکمل ہوا۔جس میں تمام ممبران نے اپنے حامیوں کے حق میں ووٹ کاسٹ کیے ۔کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب میاں وحید احمد نے کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا جس میں صدر ایم اے فرید 100فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد صدر منتخب جبکہ امان اللّٰہ کھوکھر چیئرمین، سنئیر نائب صدر عتیق مغل، سیکرٹری جنرل اختر محمود، فنانس سیکرٹری حافظ عباس علی رضا،وسیم جیلانی، سیکرٹری نشرواشاعت فائز چغتائی ،رانا اویس ،چوہدری فیصل قادر گجر ،محسن علی، حامد صدیق انجم سمیت پورا پینل کامیاب اس موقع پر کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب میاں وحید احمد نے کامیاب امیدواران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو برسر اقتدار لانے میں میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے جنہوں نے الیکشن میں وزیراعظم عمران خان کی آواز کو ملک کے ہر قصبے شہر کونے میں پہنچانے میں اپنا مثبت رول ادا کیا اور آج خوشی ہے کہ فیروزوالہ شاہدرہ میں ایسے صحافی منتخب ہوئے جنہوں نے ہمشیہ مثبت صحافت کے فروغ کے لیے کام کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیدران علاقہ کی بہتری اور ترقی و خوشحالی کے لیے پہلے سے زیادہ محنت و لگن سے کام کریں گے۔نو متخب صدر ایم اے فرید کا اس موقع پہ کہنا تھا کہ صحافت کو عبادت سمجھ کر رہا ہوں ہمشیہ مثبت صحافت کو اپنا شعار بنایا فیروزوالہ شاہدرہ کی صحافتی کمیونٹی کی فلاح و بہود سب صحافیوں کو ساتھ لیکر چلنا اولین ترجیح ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں