خوشاب : ضلع خوشاب میں 5فروری یوم یکجہتی کشمیر حسب روایت پورے جوش ملی جذبہ کے ساتھ منا نے کی تیاریاں شروع

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع خوشاب میں 5فروری یوم یکجہتی کشمیر حسب روایت پورے جوش ملی جذبہ کے ساتھ منا نے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔اس سلسلے میں انتظامات کا جا ئیزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد ڈی سی کا نفرس روم جوہرآباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب میڈم نادیہ شفیق نے کی۔اجلا س میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اوررنگ زیب، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر تنویر احمد قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر سو شل ویلفیئر ملک امتیاز احمد ما نگٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد اعجاز، سینئرہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بلاک نمبر 4 محمد شاہد اقبال، سی ڈی او معظم سلطان، سیکرٹری آرٹی اے کا مران اکبر،پولیس، خوشاب،جوہرآباد ایم سیز کے سی اوز وغیرہ نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نادیہ شفیق نے بتایا کہ 5 فروری کے روز ضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیر اہتمام جوہرآباد مین بازار میں صبح 10بجے ایک واک کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کشمیر کے حوالے سے کا لجز سطح پر تقاریر اور مباحثے بھی ہوں گے۔ انھوں نے اس روز حسب ِسابق پروگرام کی توثیق کی اور تمام محکموں کو بھرپور طریقے سے ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں