گجرات : مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان و پہریدار ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صاحبزادہ سعد حسین رضوی کی اولیاء کرام کی دھرتی گجرات آمد پر والہانہ استقبال کیا جائے گا ان شآءاللہ تعالیٰ ؛ آفتاب احمد بٹ

گجرات (رپورٹ : سجیل احمد حمزہ ) مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان و پہریدار ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صاحبزادہ سعد حسین رضوی کی اولیاء کرام کی دھرتی گجرات آمد پر والہانہ استقبال کیا جائے گا ان شآءاللہ تعالیٰ ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان یونین کونسل نمبر 3 کے امیر آفتاب احمد بٹ نے ” ڈیلی جستجو ڈاٹ کام ” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 31 جنوری بروز اتوار صبح 9 بجے مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حضرت صاحبزادہ سعد حسین رضوی جلالپور جٹاں براستہ گجرات مرکزی آفس تحریک لبیک پاکستان حلقہ پی پی 29 نزد ٹرسٹ فرنیشرز پہنچیں گے ، گجرات سے تعلق رکھنے والے تمام عہدیداران ، ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ہم بحیثیت ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہریدار ناصرف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں بلکہ اپنے ہمراہ دیگر دوست احباب کو لیکر شامل ہوں تاکہ گجرات آمد پر صاحبزادہ سعد حسین رضوی کا شایان شان استقبال کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں