ساہیوال : پولیس تھانہ کمیر نےگذشتہ چند دنوں سے کمیر میں وارداتوں سے شہریوں میں خوف پھیلانے والے تین رکنی گینگ کے دو ملزم گرفتار کر لیے

ساہیوال۔(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس تھانہ کمیر نےگذشتہ چند دنوں سے کمیر میں وارداتوں سے شہریوں میں خوف پھیلانے والے تین رکنی گینگ کے دو ملزم گرفتار کر لیے جن میں شان عرف موچھا، علی حسن ولد حیات بلوچ سکنہ اسلام پورہ کمیر کے رہائشی شامل ہیں جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری جلد وہ بھی سلاخوں کے پیچھے ہوگاایس ایچ او کمیر کا کہنا ہے کہ میں کمیر کی عوام کے ساتھ ہوں اور ان کو تحفظ فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔حافظ کریانہ سٹور پر ہونے والی واردات کو بھی بہت جلد ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جاۓ گاکمیر کی عوام اور تاجر برادری پولیس کے ساتھ تعاون کریں ہم ہر صورت عوام کو تحفظ فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں