
گجرات (رپورٹ : سید عمران علی شاہ) عالم اسلام کے عید اضحیٰ کے انتہائی اہم مذہبی تہوارکے موقع پر کورونا وباء کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے گذشتہ روز جاری اچانک نوٹیفیکشن برائے لاک ڈائون کی وجہ سے آج گجرات شہر کی تمتم مارکیٹس،بازار اور شاپنگ مالز و پلازے مکمل طور پر بند ہیں دوسری جانب اس اچانک لاک ڈائون کی وجہ سے گجرات کے تاجر و عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ تمام بازاروں ،مارکیٹوں،شاپنگ مالز و پلازوں کو فی لفور کھولنے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔


