لاہور : ایف آئی اے کی اداکارہ صوفیہ کے بچیوں کی بازیابی کے لیے یقین دہانی

لاہور (شوبز رپورٹر ) اداکارہ صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کی عدم بازیابی کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے بچیوں کی بازیابی کے لیے یقین دہانی کروادی۔لاہورہائیکورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کی عدم بازیابی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، دبئی میں پاکستانی سفیر، آئی جی سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ سابق شوہرعمر فاروق سے 10 سال قبل شادی ہوئی اورپھرطلاق ہوگئی، گارڈین عدالت نے جڑواں بچیوں زنیرہ اورزینب کو ماں کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے تھے، سابق شوہربچیوں کولے کردبئی فرارہوگیا۔صوفیہ مرزا نے کہا کہ عدالت نے نومبر2020 کودرخواستگزارکی بیٹیوں کوبازیاب کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے سابق شوہراوربچیوں کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈزبھی بلاک کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود بیٹیوں کوبازیاب نہ کروانے پرسیکرٹری داخلہ سمیت دیگرفریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اورعدالت انٹرپول کے ذریعے بچیوں کو بازیاب کروا کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔سماعت کے دوران ڈائریکٹرایف آئی اے نے صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کروادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں