خوشاب : محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کے فخر ایم اللہ دتہ جاوید صاحب کو ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب کی طرف سے تعریفی سند

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کے فخر جناب ایم اللہ دتہ جاوید صاحب کو ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب کی طرف سے تعریفی سند کا اجراء ،عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی جناب فضل الہی فضل صاحب کی طرف سے جاری کردہ ستائشی لیٹر میں ہردلعزیز ٹیچرز راہنما جناب ایم اللہ دتہ جاوید صاحب کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اس امر کا اظہار کرتے ہوئے نہایت مسرت محسوس ہورہی ہے کہ ایم اللہ دتہ جاوید ( گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد نورپورتھل) بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ موصوف اساتذہ برادری کے لئے بے لوث خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے اپنے آپ کو محکمہ ءتعلیم کا قابل فخر سرمایہ ثابت کیا ہے۔ جناب ملک فضل الہی فضل کے شاندار الفاظ میں ایم اللہ دتہ جاوید صاحب نے اپنے تمام تدریسی کیریئر میں شاندار تعلیمی نتائج دکھائے ہیں جو کہ لائق صد تحسین و آفرین ہیں۔ محکمہ ءتعلیم ان کی ان شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی لیٹر جاری کررہا ہے ۔جناب سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب نے ایم اللہ دتہ جاوید صاحب کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔دریں اثنا علاقہ کے عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں نے گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد کے قابل فخر مدرس جناب ایم اللہ دتہ جاوید صاحب کو محکمہ ءتعلیم ضلع خوشاب کی طرف سے سند امتیاز کے اجراء پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے عمر خضر اور بخت سکندری کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں