خوشاب : اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے وی ٹی آئی مین کیمپس نورپورتھل اور سب کیمپس مٹھہ ٹوانہ ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں ؛ ملک الطاف حسین راہداری

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف )ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نورپورتھل علاقہ تھل میں ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اس کا کریڈٹ پرنسپل ادارہ ہذا ملک الطاف حسین راہداری اور ان کے جملہ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف پر مشتمل ٹیم کو جاتا ہے۔ پرنسپل ملک الطاف حسین پرنسپل ملک الطاف حسین راہداری نے اپنے دفتر میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے وی ٹی آئی مین کیمپس نورپورتھل اور سب کیمپس مٹھہ ٹوانہ ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں ۔جس پر میری پوری ٹیم کی کاوشیں قابل صدستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے طلباء کی بہبود پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ پرنسپل نے کہا کہ ادارہ ہذا کے سینیئر ایڈمن آفیسر راجہ ضیاء اللہ، ایڈمن آفیسر ملک سعید الرحمان اولکھ، انسٹرکٹر الیکٹریکل محمد منیر اور انسٹرکٹر کمپیوٹر وقاص زیب بھٹی سمیت دیگر تمام سٹاف ادارے کے ایجوکیشنل ٹیمپو کو اپ کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ پرنسپل نے بتایا کہ مین کیمپس نورپورتھل میں 88 جبکہ سب کیمپس مٹھہ ٹوانہ میں 55 طلباء و طالبات مختلف تربیتی پروگرامز سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انشاءاللہ ہم ادارے کی مزید تعمیر و ترقی کے لئے اپنا اہم ادا کرنے میں ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو ممبر تحصیل مینجمنٹ کمیٹی نورپورتھل ایڈووکیٹ راجہ محمد اشرف حیات ہمارے ادارے کی فلاح و بہبود کے لئے ہماری خصوصی سرپرستی کر رہے ہیں ۔ملک الطاف حسین راہداری نے بتایا کہ اس وقت وی ٹی آئی میں کمپیوٹر، الیکٹریکل ،ڈریس میکنگ اور بیوٹیشن کے ٹریڈز سے طلباء استفادہ حاصل کر رہے ہیں ۔دریں اثناء عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں نے پرنسپل ملک الطاف حسین راہداری کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت ادارے میں کمروں کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر علم دوست اقدامات کو بے حد سراہا ہے۔ سماجی حلقوں کے مطابق ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ نے اپنے ضلع ناظمی کے دور میں نورپورتھل میں یہ ادارہ قائم کرکے علم دوستی کا ثبوت دیا اور سابق پرنسپلز انجینئر عابد حسین اور ملک ساجد محمود اعوان نے بھی حتی المقدور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نورپورتھل کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں