گجرات : چاہ ترہنگ قبرستان کی دیوار کی بیرونی اطراف گندگی اور کوڑے کے ڈھیر ؛ بلدیہ گجرات کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ؛ مکینوں کا چودھری پرویز الٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی ، ایم پی اے سلیم سرور جوڑا اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ گجرات سے نوٹس لینے کا مطالبہ

گجرات ( رپورٹ : سجیل احمد حمزہ ) چاہ ترہنگ قبرستان کی دیوار کی بیرونی اطراف گندگی اور کوڑے کے ڈھیر ؛ بلدیہ گجرات کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کے مشہرر اور وسیع قبرستان چاہ ترہنگ کے اطراف کوڑے اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ بلدیہ گجرات کے علم میں ہونے کے باوجود عملہ تنخواہیں وصول کررہا ہے لیکن عرصہ دراز سے پڑے اس گندگی کے ڈھیر کو اٹھانے نہیں آتا اس کوڑے اور گندگی کے ڈھیر سے جہاں اہل قبرستان اور علاقہ مکین مشکلات اور تعفن کا شکار ہیں وہیں راہگیروں کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے خدشہ ہے کہ اگر بلدیہ گجرات کے ذمہ داروں نے اس ڈھیر کو اٹھوانے کا بندوبست نہ کیا تو وبائی امراض پھوٹ سکتے ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے ایم پی اے سلیم سرور جوڑا ، چودھری پرویز الٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں