سری نگر : ہندوستان کا یوم جمہوریہ کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں،مشعال ملک

سری نگر ( نمائندہ خصوصی ) ہندوستان کا یوم جمہوریہ کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، ہندوستان نے کشمیریوں سے ہر حق چھین رکھا ہے۔ مشعال حسین ملک کا ویڈیو پیغام ۔ اپنے پیغام میں مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان نے کشمیریوں سے آزادی،جینے حتی کہ سانس لینے کا حق بھی چھین رکھا ہے۔ ہندوستان نے حریت قیادت کو جیل میں بند رکھا ہے۔ یسین ملک تہاڑ جیل میں قید ہیں،یسین ملک کی جان کو خطرہ ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے ہندوستانیوں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہزاروں نوجوان جیلوں میں قید ہیں۔ شہیدوں کی لاشیں نہیں دی جاتیں کہ ہم دفنا سکیں.ہندوستانیوں کیا کشمیری انسان نہیں ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں