مظفر آباد : الیکشن 2021ءآزاد کشمیر اسمبلی میں 4نشستوں کا اضافہ الیکشن کمیشن نے تفصیل جاری کر دی

مظفر آباد ( نمائندہ خصوصی ) آزاد جموں وکشمیر اسمبلی میں اس وقت49نشستیں ہیں جبکہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی حکومت نے اسمبلی کی سیٹوں میں مزید چار سیٹوں کا اضافہ کیا ہے جس سے اس سال ہونے والے عام انتخابات میں آزاد کشمیر اسمبلی کی نشستیں بڑھ کر 53ہو جائیں گی۔ اسمبلی نشستوں میں یہ اضافہ نیلم ویلی، نئے ضلع ہٹیاں بالا، کوٹلی اور راولاکوٹ میں کیا گیا ہے۔اس طرح آزاد کشمیر اسمبلی میں آزاد کشمیر کی 29نشستیں تھیں جواس سال کے الیکشن میں بڑھ کر33ہو جائیں گی،12نشستیں مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان اور8خصوصی نشستیں ،کل53نشستیں۔آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ آزاد جموں وکشمیر اسمبلی کی نشستوں کی تفصیلات کے مطابق( ضلع میر پور) ایل اے 1میر پور 1میں ڈڈیال کی پوری تحصیل شامل ہے۔ایل اے2میرپور 2میں میر پور تحصیل کے پٹوار سرکل پلاک،پنڈ خورد،ڈھیری پھلی،ڈھیری بروان،چکسواری ،پنیام،بوا،ٹانگ، کنیلی، ماوہ،بجار، ہرڈوچی،اسلام گڑھ،کلیام بنسی اور پوٹھا بنسی شامل ہیں۔ایل اے 3میر پور 3میں میر پور تحصیل کے پٹوار سرکل خانپور،کھڑک،رٹھوعہ محمد علی، تھوتھال، سنگوٹ،میر پور میونسپل ایریا،سیکٹر اے،سیکٹر بی،سیکٹر سی،سیکٹر ڈی ،سیکٹر ای،سیکٹر ایف نیو سٹی میر پور شامل ہیں۔ ایل اے4میر پور 4میں میر پور تحصیل کے پٹوار سرکل ،کھڑی خاص،عزیز پور،لہڑی، سونکیا،بھلیالا، خورد،پنڈی سبر وال،افضل پور،سموال شریف پل منڈا،سہانگ،بانی،بلوارا،جاتلاں، جانگیاں،پکھرال،نوگراں،دھل محمود،رائے پورشامل ہیں۔( ضلع بھمبر)ایل اے 5 بھمبر1میں برنالہ کی تمام تحصیل شامل ہے۔ایل اے 6بھمبر 2میںسماہنی کی تمام تحصیل شامل ہے۔ایل اے 7بھمبر3میں بھمبر کی پوری تحصیل شامل ہے۔( ضلع کوٹلی)ایل اے 8کوٹلی 1میں کوٹلی تحصیل کے پٹوار سرکل دھنوان،گوئی، ککنی بگاہ،پھگواڑی،جھنجوڑا،دندی،قمروٹی،چوکی ٹینڈا شامل ہیں۔ایل اے 9کوٹلی 2میں مکمل تحصیل فتح پور( نکیال) اور کوٹلی تحصیل کے پٹوار سرکل خود گجراں شامل ہے۔ ایل اے 10کوٹلی 3میں تحصیل کوٹلی کے پٹوار سرکل کوٹلی خاص، رولی،دھمول،گلہارشریف،بھناری،بڑالی،سروٹھا شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں