دبئی : پاکستانی ٹیم آج ساتویں پوزیشن کے ساتھ سیریز کا آغاز کرے گی

دبئی ( بین الاقوامی سپورٹس ڈیسک ) پاکستانی ٹیم آج ساتویں پوزیشن کے ساتھ جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریزکا آغاز کرے گی۔چھٹے نمبر پر موجود سری لنکا کا حالیہ شکست کی وجہ سے ساتویں نمبر کی پاکستان ٹیم سے فاصلہ اب صرف ایک پوائنٹ کا رہ گیا،اس کے 83 اور گرین کیپس کے 82 پوائنٹس ہیں،انگلش ٹیم نے2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ سے چوتھی پوزیشن مضبوط کرلی، ٹیسٹ رینکنگ میں اس کے 108 پوائنٹس ہیں۔ابتدائی 3 پوزیشنز پر نیوزی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا موجود ہیں، پانچواں نمبر جنوبی افریقہ کا ہے۔اسی طرح ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انگلینڈ کے پوائنٹس 412 ہوچکے تاہم پرسنٹیج 68.7 ہونے کی وجہ سے وہ چوتھے نمبر پر ہے، ٹاپ 3 پوزیشنز بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے پاس ہیں، جنوبی افریقہ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں