خوشاب : صوبائی سیکرٹری پنجاب مائینز اینڈ منرل پنجاب عامر اعجاز اکبر کا ضلع خوشاب کا دورہ

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) صوبائی سیکرٹری پنجاب مائینز اینڈ منرل پنجاب عامر اعجاز اکبر نے ضلع خوشاب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے خوشاب اور جوہرآباد میں حکومت پنجاب کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء میں عوام الناس کو دئیے گئے ریلیف کا جائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری نے سہولت بازار اور اوپن مارکیٹ میں ضروری اشیاء کی قیمتوں،کوالٹی اور سپلائی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انھوں نے دکانداروں اور سہولت بازار کے منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ حکومت پنجاب کے احکامات کو قائم رکھیں اور کنٹرول نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں نیز جائزمنافع کما جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں