ابوظہبی : کورونا ویکسین لگوا کر آئیں اور ڈسکاؤنٹ پائیں، ریسٹورینٹس کا انوکھا اقدام

ابو ظہبی ( بین الاقوامی دلچسپ و عجیب ڈیسک ) دبئی کے ریستورانوں نے ایسے صارفین کے لیے 10 سے 20 فیصد رعایت دینے کی پیش کش کی ہے جو کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر دبئی کے تین بڑے ریسٹورینٹس نے اپنے ایسے صارفین کے لیے ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے جو کورونا ویکسین کی پہلی یا دوسری خوراک بھی لگوا چکے ہیں۔کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوانے کے بعد ریسٹورینٹ آنے والے شہریوں کو قیمتوں میں 10 فیصد تک رعایت دی جائے گی، اسی طرح دوسرا ٹیکہ لگوا کر کورس مکمل کرنے والے صارفین کو 20 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ان ریسٹورینٹس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان رعایتوں کو ’’ محبتیں پھیلائیں‘‘ اور ’’ رونا نہیں‘‘ کے سلوگن کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ صارفین کو رعایت حاصل کرنے کے لیے میڈیکل سرٹیفیکٹ جمع کرانا ہوں گے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں مہلک وبا کیخلاف چینی کمپنی سینو فارم اور امریکی کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دی جاچکی ہیں اور ویکسی نیشن کا آغاز گزشتہ ماہ ہی ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں