خوشاب : ڈی او انڈسٹریز،پرائسز ویٹس اینڈ میئرز خوشاب خالد محمود کا جوہرآباد شوگر ملز کا اچانک دورہ

خوشاب ( رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ڈی او انڈسٹریز،پرائسز ویٹس اینڈ میئرز خوشاب خالدمحمود نے جوہرآباد شوگر ملز کا اچانک وزٹ کیا۔دوران وزٹ انہوں نے سی پی آر انکے مین گیٹ پر چیک کیں اور کنڈا جات کو بھی چیک کیا جو کہ درست پائے گئے۔سی پی آر میں کوئی مڈل مین نظر نہیں آیا اور گنے کا ریٹ 245 روپے سے لیکر265 روپے تک درج تھا۔اس موقع پر انکے جنرل مینیجر آپریشنل شیخ امجد محمود اور مینیجر آپریشنل کامران کلیرا بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں