خوشاب : ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کا دورہ

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کا دورہ۔ ہسپتال میں ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں کو ایم ایس ڈاکٹر حافظ محمد یونس اور میڈیکل آفیسر و وائس پریزیڈنٹ پی ایم اے خوشاب ڈاکٹر رائے فرخ ریاض نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کروایا۔ انجمن بہبود مریضاں ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کے سینئر نائب صدر محمد فیاض زرگر نے بھی ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب میں لگائے ہوئے سستا دستر خوان کا معائنہ کروایا۔اس موقع پر ہسپتال میں داخل مریضوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے سستا کھانا فراہم کرنے پر انجمن بہبود مریضاں کے عہدیداران کی کاوش کو سراہا اورتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں