خوشاب : تحصیل بارایسوسی ایشن نورپورتھل کی طرف سے سول جج نورپور تھل جناب آصف نیاز کے تبادلے پر الوداعی تقریب کا انعقاد

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) تحصیل بارایسوسی ایشن نورپورتھل کی طرف سے سول جج نورپور تھل جناب آصف نیاز کے تبادلے پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ممبر پنجاب بار کونسل اور نگران صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپور تھل ملک ابرار حسین جسرا ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب ظفر اقبال اور سول جج نورپور تھل ملک نجم ایوب سمیت وکلاء نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر وکلاء صاحبان نے اظہارخیال کرتے ہوءے کہا کہ جناب آصف نیاز نے نورپورتھل میں ریکارڈ تین سال چار ماہ کا انتہائ مثالی عرصہ گزارا جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ان کےلیے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوءے دعا کی کہ وہ جہاں رہیں خوش رہیں اور اللہ پاک انہیں دائم شادوآباد رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں