راولپنڈی : جوڈیشل کمپلکس میں 4 خواتین سمیت 28 وکلاء کی ڈگری جعلی نکل آئیں

راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی ) جوڈیشل کمپلکس میں 4 خواتین سمیت 28 وکلاء کی ڈگری جعلی نکل آئیں . تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلکس میں 491 کیسسز میں عدالت میں پیش ہونے والے بیرسٹر صائم سیلم بیگ کی ڈگری بھی جعلی نکل آئی . نام اور بھیس بدل کر جوڈیشل کمپلکس کام کرنے والی صباء کنول کی ڈگری بھی جعلی نکل آئی . 20 وکلاء کے پاس پنجاب یونیورسٹی، 5 وکلاء نے کراچی جبکہ 1 وکیل کی اسلامی یونیورسٹی کی جعلی ڈگری پیش کی تھی . ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی شروع کر دی . جعلی خاتون وکیل کے خلاف تھانہ سول لائن نے گزشتہ برس 20 اکتوبر کو بھی مقدمہ درج کیا تھا . جعلی بیرسٹر میاں ممتاز حیسن کے خلاف تھانہ سول لائن پولیس نے گزشتہ برس 26 جون کو مقدمہ درج کیا تھا . جعلی ڈگری رکھنے والے وکلاء کی تصاویر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے مرکزی گیٹ پر بھی آویزاں کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں