خوشاب : مہر رفیق احمد سب انسپکٹر انچارج ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس خوشاب کا ہائی سکول خوشاب میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کی مناسبت سے طلباء کو لیکچر

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) ٹریفک ایجوکیشن ونگ خوشاب کی طرف سے ٹریفک قوانین بارے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے اہم قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں جہاں مختلف گاڑیوں پر عوام کو ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی کے لیے سٹیکرز لگائے جارہے ہیں اور پمفلٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں وہاں اس حوالے سے دیگر ضروری اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں ۔اس سلسلہ میں مہر رفیق احمد سب انسپکٹر انچارج ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس خوشاب نے ہائی سکول خوشاب میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کی مناسبت سے طلباء کو لیکچر دیا۔ انہوں نے ہیلمنٹ کے استعمال، گاڑیوں پر سوار ہونے اور سڑک کراس کرنے سمیت دیگر ٹریفک قوانین پر عمل کرنے پر زور دیا ۔عوامی سماجی حلقوں نے ٹریفک پولیس خوشاب کے ان عوام دوست اقدامات پر ارباب اختیار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں