خوشاب : ہم عام لوگ پارٹی کے چیئرمین ملک نسیم صادق کی قیادت پر فخر کرتے ہیں کیونکہ ان کی پارٹی کا منشور عام لوگوں کی امنگوں کی ترجمانی ہے ؛ ملک لیاقت علی پلواں

خوشاب ( رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ). عام لوگ پارٹی ضلع خوشاب کے راہنما ملک لیاقت علی پلواں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عام لوگ پارٹی کے چیئرمین ملک نسیم صادق کی قیادت پر فخر کرتے ہیں کیونکہ ان کی پارٹی کا منشور عام لوگوں کی امنگوں کی ترجمانی کرنا ہے۔ عام لوگ پارٹی کے چیرمین ملک نسیم صادق ، اومان میں مقیم پارٹی کی رابطہ کونسل کے صدر پیر امدادشاہ بخاری اور عام لوگ پارٹی پنجاب کے صوبائی صدر نوید بٹ پارٹی کو منظم بنانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ گوجرانوالہ، بہاولپوراور بہاولنگر سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں عام لوگ پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انشاءاللہ ہم اسے ضلع خوشاب میں بھی بھرپور طریقے سے فعال کریں گے ۔ ملک لیاقت علی پلواں نے کہا کہ عام لوگ پارٹی کے” جھونپڑی ” کے نشان کو عام لوگ بہت پسند کر رہے ہیں ۔ ہماری جماعت غریب، بے روزگار ، مفلوک الحال اور مزدور طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے ۔ہمارے قائدین غریب لوگوں کی بہتری چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ عام لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہو۔ عام لوگ پارٹی ضلع خوشاب کے رہنما نے کہا کہ عام لوگ پارٹی کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد ضلع خوشاب میں لوگوں کی طرف سے مجھے جو پذیرائی اور اپنائیت مل رہی ہے یہ میرے لئے باعث افتخار ہے۔ ملک لیاقت علی پلواں نے کہا کہ انشاءاللہ ہم بہت جلد اپنے قائدین کو ضلع خوشاب کا خصوصی دورہ کروائیں گے اور یہاں پر تنظیمی عمل کو منظم کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں