خوشاب : پاکستان تحریک انصاف شعبہ ء خواتین ضلع خوشاب کی سئنیر نائب صدر میڈم شکیلہ اعوان نے ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ سے خصوصی ملاقات

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) پاکستان تحریک انصاف شعبہ ء خواتین ضلع خوشاب کی سئنیر نائب صدر میڈم شکیلہ اعوان نے ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک احسان اللہ خان ٹوانہ کو پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کا جنرل سیکرٹری مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ میڈم شکیلہ اعوان نے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ کی پارٹی کے لیے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی تنظیموں کی فعالیت کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔مخلص اور نظریاتی ورکرز ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ ان کو بھرپور عزت دی جائے گی ۔ پی ٹی آئی شعبہ ءخواتین ضلع خوشاب کی سئنیر نائب صدر میڈم شکیلہ اعوان نے کہا کہ انشاء اللہ پی ٹی آئی وومن ونگ ضلع خوشاب پارٹی کی تنظیمی فعالیت کی مہم میں بھرپور حصہ لے گی اور اس حوالے سے ہم اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں