خوشاب : حکومتی سطح پر میری بھرپور سرپرستی کی جائے تو اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے اپنے مادر گیتی اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کروں گا ؛ ملک اسد اللہ بوڑانہ

خوشاب ( رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) اللہ تبارک و تعالیٰ نے ضلع خوشاب کی سرزمین کو کئی حوالوں سے انفرادیت عطا کی ہے۔ یہاں کا ٹیلنٹ قابل رشک ہے ۔ علاقہ تھل سے تعلق رکھنے والے سپوت نہ صرف اندرون ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی منفرد صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں جو کہ اس علاقے کا طرہ ءامتیاز ہے۔ ان اعلی ا اور منفرد صلاحیتوں کے حامل نوجوانوں میں ایک نام ملک اسد اللہ بوڑانہ کا بھی ہے۔ جن کا آبائی علاقہ بوڑانہ والا تھل ہے۔ ملک اسداللہ بوڑانہ علاقہ تھل کی ہردلعزیز نامور سیاسی و سماجی شخصیت ملک حاجی نورزمان بوڑانہ کے صاحبزادے ہیں۔ اپنے آٹھ بھائیوں میں ملک اسد اللہ بوڑانہ منفرد ٹیلنٹ کے حامل ہیں ۔اس وقت اس نوجوان کی عمر تقریبا 35 سال ہے۔ انہیں بچپن ہی سے ہمت و بہادری کے کاموں میں دلچسپی تھی ۔ملک اسد اللہ بوڑانہ نے اپنی منفرد خداداد صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے مسلسل ریاضت اختیار کی ہے ۔تحصیل نور پور تھل کا یہ قابل فخر سپوت اپنے مضبوط دانتوں کے ذریعے کئی ٹن وزنی گاڑیاں کھینچنے کے علاوہ لوہے کے سریا کو فولڈ کر کے سب کو ششدر کر دیتا ہے۔ ملک اسد اللہ بوڑانہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی سطح پر میری بھرپور سرپرستی کی جائے تو اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے اپنے مادر گیتی اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کروں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں