خوشاب : حکومت چھوٹے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ؛ ملک محمد آصف اعوان انسپکٹر کوآپریٹوسائیٹیز نورپورتھل

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) کوآپریٹو سوسائٹیز تحصیل نورپورتھل کے انسپکٹر ملک محمد آصف اعوان نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے سوسائٹیز رجسٹرڈ کرانے کی اجازت دے دی ہے لہذا علاقہ تھل کے چھوٹے کاشتکاروں کو ان سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تحصیل نورپور تھل میں مجموعی طور پر 118 سوسائٹی رجسٹرڈ دیں جن میں 71 فعال ہیں جبکہ دیگر کی فعالیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انسپکٹر کوآپریٹو سوسائٹیز نے بتایا کہ حکومت کا یہ امداد باہمی کا پروگرام تھل کے چھوٹے زمینداروں کے لیے بہت مفید ہے۔ اب حکومت کے مستحسن اقدام کی بدولت تیس ممبران کی بجائے دس ممبران پر مشتمل سوسائٹی رجسٹرڈ کروائی جا سکتی ہے۔ ملک محمد آصف اعوان نے کہا کہ اسسٹنٹ رجسٹرار تحصیل نور پور تھل حافظ محمد ممتاز کی زیر نگرانی سب انسپکٹر محمد نعیم اختر ،آفس اسسٹنٹ ملک عطا محمد پڑھیار اور دیگر سٹاف پر مشتمل ٹیم سماجی بہبود کے لئے بھرپور کوشاں ہے ۔انسپکٹر کوآپریٹو سوسائٹیز کے مطابق کسان بھائی انجمن امداد باہمی کے ذریعے 2 لاکھ روپے سے 25 لاکھ روپے تک کا آسانی سے قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے کسان بھائ کھاد ،بیج، ٹیوب ویل ،ٹریکٹر، ڈیری فارم اور بھیڑ پال سکیم سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ملک محمد آصف اعوان نے بتایا کہ فصل ربیع کے تحت تحصیل نور پور تھل میں ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کا قرضہ جاری کیا گیا اور ماہ دسمبر خریف 2020 کے تحت ایک کروڑ 26 لاکھ روپے کی وصولی کی گئی ۔جس پر اعلی ا حکام نے ہماری کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں